ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمن : البیضا صوبے میں 30 سے زیادہ حوثی ہلاک اور زخمی

یمن : البیضا صوبے میں 30 سے زیادہ حوثی ہلاک اور زخمی

Mon, 26 Mar 2018 12:49:01    S.O. News Service

صنعاء 25مارچ(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) یمن کے صوبے البیضامیں سرکاری فوج کے ساتھ شدید جھڑپوں میں حوثی ملیشیا کے 30 سے زیادہ ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔زمینی ذرائع کے مطابق یہ گھمسان کی لڑائی ناطع اور ملاجم کے ضلعوں میں ہوئی۔اس کے علاوہ صوبے کے جنوب مغرب مربی ضلعے زاہر میں بھی عوامی مزاحمت کاروں اور حوثی ملیشیا کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔اس سے قبل یمنی فوج نے عرب اتحاد کی سپورٹ سے الجوف صوبے کے ضلعے برط العنان میں طیبی الاسم کا کیمپ اور پہاڑی سلسلہ واپس لے لیا تھا۔کارروائی میں عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں اور اپاچی ہیلی کاپٹروں نے بھی حصّہ لیا۔معرکے میں عرب اتحاد کا اہم کردار رہا جس کے دوران حوثیوں کے 70 سے زیادہ ارکان مارے گئے اور ان کی عسکری کمک اور سواریاں تباہ کر دی گئیں۔


Share: